مجلس کے رکن اسمبلی جعفر حسین معراج نے کہا کہ آر ٹی اے کے امور کو آن لائن
کرنے سے لوگوں کو سہولت حاصل ہوئی لیکن ہر چیز آن لائن نہیں کی جاسکتی بعض
چیزوں کیلئےآر ٹی اے دفاتر آنا ضروری ہے ۔انہوں نے اس مسئلہ کو تلنگانہ اسمبلی میں اٹھاتے ہوئے
کہا کہ مجلس کے فلور
لیڈر اکبر اویسی کی نمائندگی پر بنڈلہ گوڑہ میں آر ٹی اے آفس قائم کیا گیا
جس کے قیام کے ایک سال کے باوجود بھی سہولتیں فراہم نہیں کی جارہی ہے ۔رجسٹریشن کیلئے آنے والے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور انہیں دھوپ میں ٹھہرنا پڑ رہا ہے ۔